ٹرانس جینڈر ایکٹ اسلامی معاشرت پر حملہ ، سراج الحق

ٹرانس جینڈر ایکٹ اسلامی معاشرت پر حملہ ، سراج الحق

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر قانون مکمل طور پر غیر شرعی، غیر قانونی، اسلامی معاشرت پر حملہ اور ملک میں عریانی و فحاشی کا راستہ کھولنے کی سازش ہے ۔

 مغربی لابی نے ایجنڈے کے تحت ٹرانس جینڈر قانون پاکستان پر تھوپا ، حکمران سیاسی جماعتیں مغرب کی آلہ کار نہ بنیں ۔عالمی مالیاتی ادارے ہماری نظریاتی اساس پر حملہ آور ہیں، حکومت کو بل واپس لینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں،حکومت نے  7اکتوبر تک ایکٹ واپس نہ لیا تو سینٹ کیساتھ چوکوں چوراہوں میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی بل منظور کرے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کسی صورت بھی خواجہ سراؤں کے حقوق کی مخالف نہیں مگر جو قانون 2018ء میں ن لیگ کی حکومت کے آخری دنوں میں جلد بازی میں پاس ہوا وہ کسی صورت بھی خواجہ سراؤں کے حقوق کا محافظ نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق میں انسانوں کو اپنی مرضی سے جنس تبدیلی کے اختیارات دیتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں