4سال سے پوچھ رہا جرم کیا ؟

4سال سے پوچھ رہا جرم کیا ؟

اسلام آ باد (اپنے نامہ نگارسے ،آئی این پی )سابق وزیراعظم ،ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

 نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے 35 سال کا ریکارڈ دیا ہے ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں،آج سیاست دان کرپٹ ہیں یا جسٹس جاوید اقبال کرپٹ ہیں،ایسے ایسے لوگ ہیں جو سات سات سال سے جیل میں ہیں،چار سالوں میں ایک گواہ نہیں آسکا جو میرے خلاف بولے کہ کرپشن کی ہے ایل این جی نہ ہوتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں