خوفناک حالات ، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا :شیخ رشید

 خوفناک حالات ، ملک خانہ جنگی  کی طرف جا رہا :شیخ رشید

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں معاشی، اقتصادی اور سماجی تباہی ہے اور تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے ، پنجاب میں بغیر ڈولی کے دلہنیں آگئی ہیں، یہ ٹارزن بنے پھرتے ہیں اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، کل لال حویلی سے خطاب کروں گا،انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہماری الیکشن میں سیاسی موت ہے ، ایک ہی حل ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے 24 کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتا کہ 24 کروڑ کا ملک دربدر ہو رہا ہو اور اس کا کوئی پرسان حال نہ ہو، ملک میں معاشی تباہی ہے ،ریزرو 4 بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں،ملک میں ایک ہو کا عالم ہے ، گمبھیر اور نہایت ہی خوفناک حالات ہیں، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ، زمین اتنی گرم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے سے بھی تنگ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں