ای سی سی اجلاس آج،3ارب کے ترقیاتی فنڈزکی منظوری متوقع

ای سی سی اجلاس آج،3ارب  کے ترقیاتی فنڈزکی منظوری متوقع

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)آج بدھ کو اپنے اجلاس میں سپریم کورٹ بلڈنگ، ججز کی رہائش گاہوں اور ریسٹ ہائوسز کی مرمت اور تزئین وآرائش کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جن دیگر ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی ان میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی پروگرام کے تحت فروری یا جون کے دوران اراکین اسمبلی کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب کے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں