نوازشریف صوبائی الیکشن کی مہم خود چلائینگے ،واپسی کیلئے مشاورت مکمل

نوازشریف صوبائی الیکشن کی مہم خود  چلائینگے ،واپسی کیلئے مشاورت مکمل

اسلام آباد (طارق عزیز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی ، پنجاب اور کے پی کے میں متوقع صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے انتخابی مہم کو لیڈ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ۔

نواز شریف نے پاکستان میں اپنے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ 4 بلٹ پروف مرسیڈیز ، لینڈ کروزر گاڑیاں جو صرف ان کے استعمال کے لئے مختص ہیں، ان کا مکینیکل چیک اپ کرایا جائے ، اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اسے دور کیا جائے ، نواز شریف کی ہدایت پر ان کے لئے گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں کیونکہ یہ گاڑیاں نواز شریف کے لندن جانے کے بعد استعمال نہیں ہوئیں بلکہ ا نہیں پارک کر دیا گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں واپسی کے لئے خاندان اور سینئر رہنمائوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے جس میں یہ طے ہوا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن جو اگلے 60دن میں متوقع ہیں ،نواز شریف خود مہم چلائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں