سوئی گیس ریجنل آفس میں آتشزدگی سامان و موٹرسائیکلیں جل گئیں

سوئی گیس ریجنل آفس میں آتشزدگی سامان و موٹرسائیکلیں جل گئیں

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )سوئی ناردرن گیس کمپنی ریجنل آفس گرومانگٹ روڈ کے احاطے میں اچانک آگ لگ گئی جس سے سٹور روم میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق آگ احاطے میں موجود ایل پی جی سلنڈروں میں لیکیج کے باعث لگی، جس سے سٹور میں پڑے سامان کے علاوہ سٹینڈ پر ملازمین کی موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں،ریسکیو اور فائربریگیڈ کے ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ ترجمان کے مطابق ریجنل آفس میں آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،احاطے میں پڑے پرانے ٹائروں کی وجہ سے آگ بھڑکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں