ای پاسپورٹ سسٹم کے نفاذ سے قبل ہی فیسوں میں اضافہ

ای پاسپورٹ سسٹم کے نفاذ سے قبل ہی فیسوں میں اضافہ

لاہور(شبیر حیدر ظفر)وفاقی حکومت نے ای پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے سے قبل ہی فیسیں بڑھا دیں،نوٹیفکیشن جاری،عوام پریشانی کا شکار ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں عوام کی پاسپورٹ دفاتر کے باہر لائنیں لگ گئیں۔ذرائع پاسپورٹ کے مطابق ای پاسپورٹ کے آغاز میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے تاہم ای پاسپورٹ فیسوں کا تعین کردیا گیا ، باقی چیزیں منگوائی جانی ہیں۔ای پاسپورٹ کے پیپر پر 2000 سے 2500 روپے لاگت آئیگی۔ای پاسپورٹ سے ائیر پورٹ پر لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑیگا۔ای پاسپورٹ والے شہریوں کی سکیننگ آٹو میٹک ہو گی۔ای پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ پرانا پاسپورٹ بھی چلے گا۔ذرائع کے مطابق پرانے پاسپورٹ کو بند نہیں کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں