آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

آصف زرداری نے پارک  لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق صدرآصف زرداری نے احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین ریفرنس کو چیلنج کردیا۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے بعد پارک لین ریفرنس اب احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس واپس نیب کو بھجوائے یا بری کرے ،یادرہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس اور8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پہلے ہی نیب کو واپس بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواستوں پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں