ا فغان باشندے سمیت 2افراد کی خودکشی

ا فغان باشندے سمیت 2افراد کی خودکشی

لاہور، فیروزوالہ(سپیشل کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر)مختلف واقعات میں ایک افغان باشندے سمیت 2 افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا چوک کے ایک نجی ہوٹل میں 40 سالہ افغان باشندے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔

 پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اجمیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ادھر جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں 27 سالہ راشد علی نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ فیروز والا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی شامکے کے رہائشی افتخار احمد کا بیٹا تھا، اس نے گھر سے باہر جا کر خود کو گولی ماری۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں