علی ظفر جنسی ہراسانی کیس بارے حقائق سامنے لے آئے

علی ظفر جنسی ہراسانی کیس  بارے حقائق سامنے لے آئے

کراچی (این این آئی)گلوکار و اداکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کیس کے تنازع سے متعلق بات کرتے ہوئے پرستاروں کی کشمکش کو دور کر دیا۔ ٹی وی کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں علی ظفر سے پوچھا گیا کہ آپ کے کیس کا کیا ہوا؟ ۔

گلوکار نے کہا کہ میں اب بھی انصاف کا منتظر ہوں۔انہوں نے مختصراً اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ ایک اور آرٹسٹ کی جگہ مجھ سے معاہدہ طے پا گیا تو مجھے مختلف جعلی اکاؤنٹس سے بدنام کرنے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا، لیکن میں نے اس وقت اس پر دھیان نہیں دیا پھر مجھے براہِ راست دھمکی موصول ہوئی کہ میں نے معاہدہ ختم نہیں کیا تو مجھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا جائے گا۔علی ظفر نے بتایا کہ چونکہ موسیقی میرا ذریعہ معاش ہے اور میں یہ نہیں چھوڑ سکتا تھا اس لیے میں نے معاہدہ ختم نہیں کیا اور جس دن میری شوٹنگ تھی اس سے ایک روز قبل وہ ٹویٹ سامنے آیا جس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں