پشاور:تہرے قتل کے مجرم کوتین بارسزائے موت کاحکم

پشاور:تہرے قتل کے مجرم کوتین بارسزائے موت کاحکم

پشاور(اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور آفتاب اقبال نے جرگے کے دوران امام مسجد سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمے میں مجرم فضل ربی کو تین بار سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ تین ملزمان شاہ سید،امجدعلی اورشاہ فیصل کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرم فضل ربی سکنہ بجگی روڈ نے دو سال قبل پشاور کی دیر کالونی کی مسجدمیں جرگے کے دوران فائرنگ کرکے امام مسجد قاری یونس ، جاوید اور عادل کوقتل کردیاتھا، علاقے کے مکینوں نے ملزم کو مسجد میں بند کردیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں