کاہنہ ،سسرالیوں کا تشدد، بہو کو زندہ جلا دیا

کاہنہ ،سسرالیوں کا تشدد، بہو کو زندہ جلا دیا

کاہنہ(نمائندہ دنیا)سسرالیوں کابہو پر تشدد،زندہ جلادیا۔

 تفصیل کے مطابق کاہنہ کے علاقے نیسپاک سوسائٹی کی رہائشی نورین راحیل کو اس کے شوہر راحیل نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور نورین کو آگ لگا دی ،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا یا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر راحیل ،ساس ساجدہ ،دیور عدیل اور دیورانی انعم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں