شہبازشریف،سعدرفیق پروڈکشن آرڈرکیخلاف درخواست خارج

شہبازشریف،سعدرفیق پروڈکشن آرڈرکیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کرسکتے ہیں،  جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ آئین وقانون کے منافی رولز نہیں بنا سکتی ،شہباز شریف نیب کی حراست کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ منتخب ارکان کا پارلیمنٹ میں آنے سے آپ کا کونسا حق مجروح ہوا، آپ کا تو حق دعویٰ نہیں بنتا،آپ شہباز شریف اورخواجہ سعد رفیق کو فریق کیسے بنا سکتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں