معیشت بہتری پر انتخابات 2025 میں ہونگے :کیپٹن(ر)صفدر

معیشت بہتری پر انتخابات 2025 میں ہونگے :کیپٹن(ر)صفدر

لاہور (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ اب عام انتخابات 2025 میں ہوں گے جب ملکی معیشت بہتر ہو چکی ہو گی۔

بہادر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز وطن واپس آ رہی ہیں، ان سے  درخواست کروں گا سازشوں سے پردہ اٹھائیں،عمران خان جب جیل جائیں گے تو وہ سواتی سے زیادہ روئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انار کلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن (ر)صفدر نے مزید کہا کہ مشرف نواز شریف کو پھانسی دینا چاہتا تھا مگر اللہ نے نواز شریف کو مکہ پہنچا دیا، دلدل میں پھنسے ملک کے نکلنے میں ایک سال لگے گا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں