پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم مارچ سے شروع

 پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم مارچ سے شروع

اسلام آباد (دنیا نیوز)ملکی تاریخ کی پہلی پیپر لیس ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے شروع ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم اپریل تک جاری رہے گی۔واضح رہے ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہو رہا ہے ، پہلی پیپر لیس مردم شماری میں جیوٹیگنگ شامل ہے ۔ملک بھر میں 7ویں خانہ و مردم شماری پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی، ہر شہری پورٹل پر ڈیجیٹل مردم شماری میں از خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں