پی ٹی آئی : 25مئی واقعات میں ملوث افسروں کی تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

 پی ٹی آئی : 25مئی واقعات میں  ملوث افسروں کی تقرری رکوانے کیلئے  الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف نے 25 مئی کے واقعات میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسروں کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف نے اٹھارہ آفیسرز کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیاہے ،پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ،سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی۔پی ٹی آئی سہیل ظفر چٹھہ،نبیل اعوان اور دیگر افسروں کے خلاف بھی درخواست دے گی ،پی ٹی آئی درخواست میں موقف اختیار کررہی ہے کہ سانحہ پچیس مئی میں ملوث افسروں کو نگران سیٹ اپ میں پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے ، پی ڈی ایم کے ایجنڈے پرکام کرنے والے افسروں کو بھی نگران سیٹ اپ میں نہ لگا یا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں