لاہور میں فروری سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کافیصلہ

لاہور میں فروری سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کافیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد فروری اور مارچ میں لاہور میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق افغانستان کے ننگرہار میں گزشتہ نومبر میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول میں وائرس کی بروقت تصدیق ہونا بچوں کو پولیو وائرس سے معذور ہونے سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے - لاہور میں فروری اور مارچ میں اضافی پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ پاکستان پولیو پروگرام نے افغانستان پولیو پروگرام کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں