اٹارنی جنرل کاعہدہ کیوں خالی؟ سیکرٹری قانون سے 2ہفتوں میں جواب طلب

اٹارنی جنرل کاعہدہ کیوں خالی؟ سیکرٹری  قانون سے 2ہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کا عہدہ خالی ہونے سے متعلق سیکرٹری قانون سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کا شہری کی درخواست پرجاری سماعت کے تحریری حکم میں کہناہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی ہے۔

 عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل ہی موجود نہیں، وضاحت دی جائے اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی کیوں ہے ؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ تاحال خالی ہے ،وزارت قانون بتائے کہ اب تک اٹارنی جرنل کے عہدہ پر کیوں تعیناتی نہیں کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں