سرکاری حج پیکیج میں 2 سے 3لاکھ اضافے کا امکان

سرکاری حج پیکیج میں 2 سے  3لاکھ اضافے کا امکان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) رواں سال حج کیلئے حج پالیسی آئندہ ماہ کے وسط اوردرخواستیں وصول کرنے کاشیڈول کا اعلان آخری ہفتے تک کئے جانے کا امکان ہے ۔

سرکاری کوٹہ ساٹھ فیصد اورپرائیویٹ سکیم کا کوٹہ چالیس فیصد رکھنے کی تجویز زیرغور ہے ،گزشتہ برس کے مقابلے میں سرکاری سکیم کے پیکیج میں دو سے تین لاکھ اضافے کا امکان ہے جس کے مطابق سرکاری پیکیج نو سے دس لاکھ تک ہوسکتا ہے ،سرکاری حج پیکیج سستا رکھنے کیلئے حکومت سے بھی بات کی جائیگی، ڈالر کی اونچی پرواز اور دیگر عوامل کے باعث سرکاری سکیم کے عازمین کیلئے سستا حج پیکیج رکھنے کیلئے سبسڈی دینے بارے وفاقی حکومت سے بات کی جائیگی، حج پالیسی میں 75سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کو بغیرقرعہ انداز ی کے حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں