ڈیرہ، دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد (آئی این پی، آن لائن)مسجد سے گھر جانے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
ایف آر پی
ہیڈ کانسٹیبل گل باران بلوچ تحصیل درابن تھانہ میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ، وہ گزشتہ رات مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ادھر اسلام آباد پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کارروائی جناح سپرمارکیٹ میں کی گئی ، پولیس کو دس دن قبل دہشتگرد کے اسلام آباد میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی، ملزم نے اسلام آباد میں دہشتگردی کیلئے معاونت فراہم کی۔