پختو نخوا :اختر شاہ سمیت نگران کابینہ کے 4نام منظر عام پر

پختو نخوا :اختر شاہ سمیت نگران کابینہ کے 4نام منظر عام پر

پشاور ( نیوز ایجنسیاں ،دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا نگران کابینہ کے لئے 4 نام سامنے آ گئے ، اختر علی شاہ ، افتخار فردوس ، شکیل درانی ، بیرسٹر سیف کے نام شامل ، افتخار فردوس اور سیف میں سے ایک کو وزارت اطلا عات دینے کا امکان ، اختر علی شاہ کو وزارت داخلہ ، شکیل درانی کو خزانہ کے امور دینے کا امکان ، کابینہ ارکان کے مزید ناموں کی حتمی منظوری آج دی جائے گی ۔

ادھر گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ نگران کابینہ کیلئے کام مکمل کرلیا ، ایک دو دن میں کابینہ تشکیل دے دی جائے گی،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نگران کابینہ کیلئے کام مکمل کرلیا گیا ، ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے آئین میں وقت دیا گیا ہے اور انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے ،گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اب تو اس پر بات ہورہی ہے کہ استعفے واپس لئے جائیں، اس پردھرنے د ئیے جارہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں،غلام علی نے کہا کہ دو چار دن میں وزیراعظم آئیں گے اور بہت کچھ دے کرجائیں گے ، مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں