محکمہ بلدیات پنجاب، ترقیاتی فنڈز بھرتی، تقرروتبادلے پر پابندی

محکمہ بلدیات پنجاب، ترقیاتی فنڈز  بھرتی، تقرروتبادلے پر پابندی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ بلدیات پنجاب نے تقرر و تبادلوں، ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز اور بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ،پنجاب کی 51 لوکل گورنمنٹس میں تقرروتبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید مبشر حسین کے احکامات پر سیکشن آفیسر جنرل نے مراسلہ جاری کر دیا ،پابندی الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں عائد کی گئی، نئے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں ۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری بورڈ ،ڈی جی والڈ سٹی، پبلک سیکٹر کمپنیوں اور تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں