پی ٹی آئی رہنماپیش نہ ہوئے ،اشتہاری قراردینگے :الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی رہنماپیش نہ ہوئے ،اشتہاری قراردینگے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے ۔عمران خان، اسد عمر اور فواد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان زخمی، فواد کراچی میں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں،ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ کیا بڑے لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ عدالت میں پیش ہوں،اگر اس طرح بار بار آپ نہیں آئیں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کریں گے ، حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے ؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں