سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر،ڈالر25پیسے مہنگا

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر،ڈالر25پیسے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر )ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ایک تولہ سونا1150روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار سے صرف 700 روپے کی دوری پر ہے ،ادھر ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر25پیسے مزیدمہنگا ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا14ڈالرکے اضافے سے 1938ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1150روپے کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 1لاکھ89ہزار 300 اوردس گرام 986روپے کے اضافے سے 1لاکھ62ہزار294روپے کاہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت2100روپے پربرقراررہی۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر25پیسے کے اضافے سے 230.40روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے مہنگاہوکر240.75روپے کاہوگیاتاہم یورو275روپے پر مستحکم رہاجب کہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 313روپے پرپہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں