سندھ:سرکاری ملازمت کیلئے 15 سال کی رعایت

  سندھ:سرکاری ملازمت  کیلئے 15 سال کی رعایت

کراچی(دنیا نیوز،ایجنسیاں ) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان کر دیا۔

حد عمر28 برس مقررتھی ،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اورپولیس کی بھرتی پرلاگو نہیں ہوگی،دیگرمحکمے رعایت دینے کے پابند ہونگے ،ایس جی اے اینڈ سی ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمرکی حد میں 15 سال تک رعایت دی ہے ،تاہم یہ رعایت پولیس سروس، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر لاگو نہیں ہوگی،جبکہ ر عایت دینے کیلئے دیگر محکمہ جات پابند ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں