کراچی بلدیاتی الیکشن ، 229 یوسیز کے نتائج تیار، 6 کا فیصلہ باقی

کراچی بلدیاتی الیکشن ، 229  یوسیز کے نتائج تیار، 6 کا فیصلہ باقی

اسلام آباد (وقائع نگار)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی پارٹی پوزیشن تیار کرلی، 229 میں سے 91 نشستیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے ۔

جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو آئی نے 2 جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست حاصل کرسکی، ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی، 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا گیا ۔6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوگی، 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے ۔ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے بعد ہی حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں اور 10 خالی نشستوں پر الیکشن منعقد کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں