گھوٹکی:اغوا برائے تاوان میں ملوث 16 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی:اغوا برائے تاوان میں ملوث 16 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی(خبرایجنسیاں )اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں 16 ڈاکو مارے گئے ۔

ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے  دوران 16 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔ دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے ۔ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں