صدر صاحب!کیوں چپ بیٹھے ، اختیارات دکھائیں :شیریں
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)تحریک انصاف کی رہنما سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاہے صدر صاحب آپ بھی بولیں ،آپ کیوں چپ بیٹھے ہیں، وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے اختیارات دکھائیں اور ظلم کو روکیں، چیف جسٹس سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوں۔
فواد چودھری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حباچودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا آپ کتنے لوگوں کوچپ کروائیں گے ِ؟صدر مملکت کو کہتی ہوں آپ کو بھی پاکستان اور انصاف کیلئے کھڑا ہونا چاہیے ۔صدر صاحب آپ بھی بولیں ،وقت آگیا ہے صدر بھی اس ظلم کو روکیں آپ کو بھی کھڑے ہوکر اپنی پوزیشن لینا ہو گی،صدر مملکت کے پاس بے شک اختیار کاغذ پر ہے مگر استعمال تو کریں،عارف علوی کو خاموشی توڑنی ہو گی ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عدالت کیوں خاموش اور کب تک چپ کر کے بیٹھے گی۔