روسی نمائند ے کی ملاقات

روسی نمائند ے کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ عملی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ماسکو فارمیٹ اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ذریعے علاقائی حل کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں