گرین لائن ٹرین کل سے دوبارہ شروع

 گرین لائن ٹرین کل سے دوبارہ شروع

اسلام آباد( آئی این پی) سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کے طور پر کل 27 جنوری سے دوبارہ بحال ہو گی، چین سے درآمد کی گئی ٹرین جدید کوچز کے ساتھ چلائی جائے گی اور متوقع طور پر وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق گرین لائن ٹرین میں اعلیٰ معیار کی سہولیات دی جائیں گی جن میں ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہو گی ۔ ممکنہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف دوپہر کومارگلہ سٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے ۔ٹرین مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2بجکر 20منٹ پر کراچی پہنچے گی، ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450روپے ، اے سی پارلر کا کرایہ 8500روپے ، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 7550روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں