ڈارسے امریکی وفدکی ملاقات پالیسیوں پراعتمادکااظہار

ڈارسے امریکی وفدکی ملاقات پالیسیوں پراعتمادکااظہار

اسلام آباد(دنیانیوز،آئی این پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی سٹیٹ سیکرٹری رابرٹ کپروٹھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ بھی موجود تھے ۔

 وزیر خزانہ نے کہا ملکی معیشت کی سمت درست کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ امریکی عہدیدارنے پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور معاشی و مالیاتی امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق امریکا کے اعلیٰ سطح کے معاشی وفد کی قیادت ڈپٹی سٹیٹ سیکرٹری رابرٹ کپروٹھ کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں