ن لیگ کے سابق ایم پی اے رائے حیدر پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے سابق ایم پی اے  رائے حیدر پی ٹی آئی میں شامل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ این اے 96 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔

 رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل سابق ممبر قومی اسمبلی رائے صلاح الدین خاں کھرل کے فرزند ہیں۔ عمران خان نے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا دی ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ رائے حیدر خاں کھرل نے عمران خان سے ملاقات میں ایم این اے کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں