ریلوے :گریڈ 18 کے افسروں کے تقررو تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے :گریڈ 18 کے افسروں  کے تقررو تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وزارت ریلوے نے گریڈ 18 کے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کردیئے ، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کے افسر اشفاق  

علی تبسم کو ڈائریکٹر سیفٹی وزارت ریلوے ، رضا علی حبیب کو ڈائریکٹر پی آر ایس پی تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے افسر حسین اللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ تعینات کیا گیا ہے ، انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی آئی وزارت ریلوے کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریلوے بورڈ محمد حفیظ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا اضافی چارج ، ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی اینڈ او ڈی وزارت ریلوے وقار احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر آر اینڈ ایس کا اضافی چارج ، حامد فاروق قریشی کی خدمات وزارت ریلوے کو سونپ دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں