اسلام آباد:نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، خاتون نے آپریشن کے ذ ریعے چار بچوں کو جنم دیا۔
بچوں میں ایک بچی اور تین بچے شامل ہیں ۔ زچہ اور بچے محفوظ اور صحت مند ہیں۔ بچوں کی کامیاب پیدائش پر والدین خوش ہیں۔