گھریلو جھگڑے ، 3 خواتین سمیت 4افراد کی خودکشی

گھریلو جھگڑے ، 3 خواتین سمیت 4افراد کی خودکشی

کاہنہ،قصور (سپیشل رپورٹر، نمائندہ دنیا، خبرنگار، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 16 سالہ لڑکی ، 2خواتین سمیت چار افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ہیئر میں گھریلو جھگڑے پر 28 سالہ صفیہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی۔

 ادھرشاہدرہ کے بوٹا پارک میں 26 سالہ سلیم نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور مختلف 

پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں ۔قصور کے علاقہ راجہ جنگ میں 16سالہ نجمہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوائی پی لی، اسے انڈس ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی۔ ادھر ہارون آباد کے تھانہ سٹی کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کر لی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں