سوزوکی موٹر سائیکلیں مزید 25 ہزار روپے تک مہنگی

سوزوکی موٹر سائیکلیں مزید  25 ہزار روپے تک مہنگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ۔

سوزوکی کمپنی نے گزشتہ روز ہی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں ،اب کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جب کہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 ہزار روپے مہنگی ہوگئی ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے ، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائیگی۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں