کوئٹہ :گیس دھماکا، 4بچے جاں بحق ،2خواتین زخمی

کوئٹہ :گیس دھماکا، 4بچے  جاں بحق ،2خواتین زخمی

کوئٹہ (کرائم رپورٹر،اے پی پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس دھماکے سے 4بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ نواحی علاقے خروٹ آباد کے بادیزئی ٹاؤن میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچے قدرت اﷲ ، فرشتہ بی بی ، بصیر اور جانان جاں بحق جبکہ انکی ماں حضرت بی بی اور فاطمہ بی بی زخمی ہوگئیں۔

خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ دھماکے سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی ۔سبزل روڈ نزد پودگلی چوک کے مقام پر تھانہ شالکوٹ کے سب انسپکٹر شبیر احمد گجر گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ۔لاش بی ایم سی ہسپتال منتقل کی گئی جو بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں