بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی کا کاٹھور میں میڈیکل کیمپ

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی کا کاٹھور میں میڈیکل کیمپ

کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بحر یہ ٹاؤن ملک ریاض اور سی ای او علی ملک ریاض کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی نے کاٹھور اور ملحقہ گاؤں کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔

 کیمپ میں بحریہ ہسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر وقاص رشید کی زیر نگرانی  سینکڑوں مریضوں کا مفت سانس کا معائنہ (سپائرومیٹری ٹیسٹ ) اورمفت ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں کاٹھور اور ملحقہ گاؤں سے آنے والے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے اور بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کاوش کو سراہا۔ کیمپ کا مقصد غریب عوام میں سانس کے امراض کی آگاہی بیدار کرنا اور اسکی جلد از جلد تشخیص کو اجاگر کرنا تھا۔بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں ماہر امراض سینہ ڈاکٹر وقاص رشید کی رہنمائی میں تربیت یافتہ سٹاف کی ٹیم تمام پیچیدہ سانس کے امراض کا علاج اور ٹیسٹ کر رہی ہے ۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال 120بستروں پر مشتمل تمام جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ہے جہاں 24گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر، ڈائلاسیز یونٹ،جنرل سرجری، امراض دل ،امراض معدہ، امراض سانس و سینہ، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک سرجری ،کارڈیک سرجری، ڈینٹل سرجری،امراض زچہ و بچہ کے علاوہ لیبارٹری، بلڈ بنک، ریڈیالوجی،میموگرافی، آئی سی یو، سی سی یو، جدید آپریشن تھیٹر کی سہولیات موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں