فواد کی گرفتاری:عرفان صدیقی کی ہتھکڑی لگی تصویر بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری اور ہتھکڑی لگی تصویر کے سامنے آتے ہی تین سال پہلے معروف دانشور سینیٹر عرفان صدیقی کی گرفتاری اور ہتھکڑی لگی تصویر بھی سوشل میڈیا کے ٹول ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
یاد رہے کہ عرفان صدیقی کو عمران خان حکومت کے دور میں جولائی 2019ء کو آدھی رات کے وقت گھر سے اُٹھا کر تھانہ رمنا کی حوالات میں ڈال دیا گیا تھا۔