سی ڈی اے نیلامی کادوسراروز،20پلاٹس32ارب میں فروخت

سی ڈی اے نیلامی کادوسراروز،20پلاٹس32ارب میں فروخت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز 20 پلاٹس 32.50ارب سے زائد کی مالیت میں فروخت کئے گئے ۔

 پلاٹس کی نیلا می آج 26 جنوری تک جناح کنونشن  سینٹر میں جاری رہے گی۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے -II ، ڈی جی لا، ڈا ئریکٹر پبلک ریلیشنز، اربن پلاننگ، ریجنل پلاننگ، اسٹیٹ مینجمنٹ II اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے نیلام عام کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اوپن ہال میں آکشن کا انتظام کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں