برکی، شاہدرہ، چوہنگ سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

برکی، شاہدرہ، چوہنگ سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے برکی میں جمیل سے 3 لاکھ روپے اور دیگر سامان،شاہدرہ میں تنویر سے 5 لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر سامان ، 

 چوہنگ میں عامر سے ساڑھے تین لاکھ مالیت کا سامان ،ڈیفنس میں عابد سے دو لاکھ روپے ،جوہر ٹاؤن میں عمران سے 2 لاکھ مالیت کا سامان جبکہ ایک دکان 4 لاکھ روپے کا سامان ،گلبرگ میں شاہد سے 4 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ ادھر ڈیفنس،جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مزنگ اور برکی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، لاری اڈا، مصطفی ٹاؤن، چوہنگ، شفیق آباد،ہربنس پورہ،شمالی چھاؤنی،سمن آباد اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں