لا محدود سیٹوں پر الیکشن لڑنیکی سہولت ختم کی جائے :عرفان صدیقی

 لا محدود سیٹوں پر الیکشن لڑنیکی سہولت ختم کی جائے :عرفان صدیقی

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کر کے لا محدود سیٹوں پر ا لیکشن لڑنے کی سہولت ختم کر دی جانی چاہئے ۔ اس آئینی اور قانونی گنجائش کو اب غیر سنجیدہ طریقے سے استعمال کر کے تماشابنا دیا گیا ۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اکتوبر 2022 میں قومی اسمبلی کے 7حلقوں میں 

 ضمنی انتخابات لڑ کر سوالیہ نشان اٹھا دیا کہ کیا اس رعا یت کو برقرار رکھا جانا چا ہئے ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر ر ہنما کا یہ بیان بھی آچکا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے ۔ یہ آئین اور قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ صحافیو ں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ وہ با ضابطہ طور پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیر اعظم سے مجوزہ ترمیم اور ضروری قانون سازی کے لئے رابطہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 1996 تک یہ قانون موجود تھا لیکن کسی امیدوار نے تین حلقوں سے زیادہ ا لیکشن کبھی نہیں لڑا ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر عمران خان ایک سیٹ رکھ کر پانچ خالی کرتے ہیں تو پانچ نئے ضمنی انتخابات ہوں گے جن پر عوام کے کم وبیش20سے 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط میں با ضابطہ

 طو ر پر یہ تجویز پیش کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں