صدر کی عمران سے دو بار ملاقات ، پرویزالٰہی کا بھی رابطہ

صدر کی عمران سے دو بار ملاقات ، پرویزالٰہی کا بھی رابطہ

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ،دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

 انہوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دو بار ملاقات کی ،ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے مرکزی  

رہنما بھی شریک ہوئے ، اس دوران ملکی معاملات ،سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، قومی منظر نامے پر پیدا شدہ سیاسی کشیدگی اوردیگر معاملات پربھی بات چیت کی گئی ۔عارف علوی گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے ،انہوں نے گورنر بلیغ الرحمن سے ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زوردیا،انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے ، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہئیں۔صدر پاکستان آج 26 جنوری کو 11 بجے ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے ،عارف علوی بیورو چیفس اور ایڈیٹرز کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے ،27 جنوری کو صدر مملکت 10 بجے لمز کا دورہ کریں گے ۔دریں اثنا سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا عمران خان کے ساتھ ٹیلفونک رابطہ ہوا، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی، پرویزالٰہی نے کہا حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلیٰ عدلیہ ہی دے سکتی ہے ،پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، حکومتی مظالم کیخلاف فوی عدالتوں سے رجوع کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں