نئے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کی منظوری

نئے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی  تمغہ 2022 کی منظوری

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی ۔

 صدر نے نیا تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی ، تمغہ افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو ملک کی جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں ، عسکریت پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے اور اندرونی و بیرونی طور پر قیامِ امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ تمغہ قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ 14 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں