پارلیمنٹ ہاؤس شارٹ سرکٹ خرابی دور ،سینیٹ اجلاس آج قومی اسمبلی کا31جنوری کوہوگا

پارلیمنٹ ہاؤس شارٹ سرکٹ  خرابی دور ،سینیٹ اجلاس آج  قومی اسمبلی کا31جنوری کوہوگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)متعلقہ حکام پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے بعد پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے لئے کی گئی مجموعی کارروائیوں کی نگرانی کی اور آئندہ کسی بھی ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔ دونوں ایوان کے ملتوی کئے گئے اجلاس دوبارہ ہوں گے ۔ سینیٹ اجلاس آج 26 جنوری کو صبح 11 بجے ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کااجلاس 31 جنوری کو طلب کرلیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں