احتجاج، روڈ بندش پر 15پی ٹی آئی کارکن گرفتار،170پر مقدمہ

احتجاج، روڈ بندش پر 15پی ٹی آئی  کارکن گرفتار،170پر مقدمہ

راولپنڈی( خبر نگار ) پچھلے سال 15 نومبر کو ٹیکسلا باہتر روڈ کو احتجاج کر کے بند کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے پندرہ کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 واضح رہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر گزشتہ سال 15 نومبر 2022 کو درج کی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں