نیا سیاسی بحران، محمود خان کا نگران کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ

نیا سیاسی بحران، محمود خان کا نگران کابینہ  کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے نگران صوبائی کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا جس سے صوبے میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر حاجی غلام علی اور نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگران کابینہ کی مشاورت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو دعوت دی مگر انہوں نے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

اس انکار سے صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مشاورتی عمل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے نگران کابینہ کیلئے 16 سے 18 ناموں کی فہرست تیارکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ اعظم خان مختصر کابینہ بنانے کے حامی ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو مشاورت کی دعوت نہیں دی گئی ، کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں، نگران کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے ، وہی کابینہ بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں