بریک ڈائون کے تیسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی

بریک ڈائون کے تیسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )بریک ڈائون کے تیسرے روز بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہونے سے متاثرہ سسٹم معمول پر آنے لگا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم ہوگیا۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ سے زائد ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ، شارٹ فال 200 میگاواٹ رہ گیا، لیسکو نے 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا تاہم شیڈول کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، مختلف علاقے تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں