زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس نیب کو واپس

زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس نیب کو واپس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری وغیرہ کے خلاف ترمیمی ایکٹ کے تحت دائر اختیار کی درخواست منظور کرتے ہوئے پارک لین ریفرنس واپس نیب کو بھجوادیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل

فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے کہاکہ آدم امین چودھری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس واپس نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس سے متعلق کیسز پر ہے ، ریفرنس سے فیصلے کا تعلق نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں ڈیڑھ ارب قرض لیا گیا جسے بعد میں بڑھا کر 2 ارب 80 کروڑ کر دیا گیا، عدالت دائر ہ اختیار کا تعین کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں