سی ٹی ڈی پنجاب 3مشتبہ افراد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب   3مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان  

سی ٹی ڈی کے مطابق آئی جی پولیس کی ہدایات پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں46کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کئے گئے ، 2694 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ ،467 کو بائیو میٹرک چیک کیا گیا، 3 مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف لاہور،قادر آبادمنڈی بہاؤالدین،ظفروال اوردینہ جہلم میں4مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ دہشت گردی سے متعلق معلومات کی صورت میں سی ٹی ڈی کی ہیلپ لائن 080011111پر رابطہ کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں